Add Poetry

دعا

Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahore
Dua

مانگے گر تو پریت ملے
بن مانگے تجھ کو خدا مل جائے

کھلتی کلیوں کی ردا پہنے
اتنا ترا خیال ہوا کو ہو جائے

دو جہاں کی خوشیاں تجھ کو حاصل ہوں
اتنا مہربان خدا ہو جائے

روشن صبحیں دعائیں کرتی ہوں
اندھیر راتوں سے تجھ کو نفرت ہو جائے

یہی دعا ہے رب کریم سے
جو دعا کی ہے، قبول ہو جائے
 

Rate it:
Views: 1182
13 Jan, 2017
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets