Add Poetry

دعا

Poet: کلثوم ذوالفقار By: kalsoom zulifqar, Faisalabad

 یارب میرے دل کا تو نور بن جا
قبول کر دعا اور سرور بن جا
تیری ہی محبت کے گن ہمیشہ گائے
ہاتھ پاؤں قلم سے جدھر کو جائے
میرے اک اک اعضاء کو دے ایسا دیا
یارب ضائع نہ ہوعمل جو بھی کیا
ہاتھ پاؤں قلم کا تو نور بن جا
قبول کر دعا اور عمل سرور بن جا
لب ہمیشہ ہلتے رہے تیرے زکر کو
حمدوثنا لکھنے کی ہمیشہ فکر ہو
ہاتھوں کی لکیروں میں موجود اے خدا
دور ہمشہ رکھنا ہم سے شیطانی ہر ادا
ہاتھوں کی لکیروں کا تو نور بن جا
قبول کر دعا اور سرور بن جا
یارب میرے دل کا تومحبوب بن جا
قبول کر دعا اور غرور بن جا

Rate it:
Views: 1284
18 Jun, 2017
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets