Add Poetry

دعاء

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

لب دعا گو ہیں سدا
شکر رب کا ہو ادا

رنج سے دوری رہے
راج سکھ کا ہو فدا

گر مصیبت آئے بھی
میں کروں حاصل رضا

لو لگاؤں آپ سے
رات دن ہے اک ندا

رحم شامل حال ہو
بخش دے ہم کو خدا

حکم کو بھی توڑ کر
ہو رہیں موجب خطا

سب گناہوں سے توبہ
مان لے بس التجا

لوٹ کر ناصر پلٹ
پھر نہ مالک ہو خفا

Rate it:
Views: 496
22 Jan, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets