Add Poetry

دعاؤں کو میرے رسائی ملی

Poet: وشمہ خان وشم By: وشمہ خان وشم, منیلا

دعاؤں کو میرے رسائی ملی
در مصطفے ﷺکی گدائی ملی

یہ اعجاز بھی آپ ہی سے ملا
مجھے دولت خوش نوائی ملی

وہ دونوں جہاں میں ہوا کامراں
جسے سیرتِ مصطفائی ملی

وہ کہلائے اصحاب صدق و صفا
جنھیں آپ کی آشبائی ملی

نبی کا جو گستاخ ہے دہر میں
اس ہر جگی جگ ہنسائی ملی

غلامی کی جس کو سند مل گئی
اسے مسند پارسائی ملی

جسے مل گئ الفت شاہ دیں
اسے گویا ساری خدائی ملی

Rate it:
Views: 18
16 Mar, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets