Add Poetry

دعائے عشاق

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

میلادنبی کامناتے رہنا
نصیب تم اپنے بناتے رہنا
آئے کوئی چاہے نہ آئے
سب مسلمانوں کوبلاتے رہنا
برسیں گی رحمتیں رب کی
محفل گھرمیں سجاتے رہنا
گھروں ،بازاروں پہ کروسجاوٹ
ہاتھوں میں جھنڈے لہراتے رہنا
پڑھتے رہودرودنبی پر
سلام کے تحفے پہنچاتے رہنا
زباں پہ رہے ذکرسرور
یاددل میں بساتے رہنا
اعمال پہ انحصارنہ کرنا
کرم پہ نظریں جماتے رہنا
آجائیں درپہ تیرے
جھولیاں بھرکے لوٹاتے رہنا
دعائے عشاق فقط یہی ہے
درپہ سرکاربلاتے رہنا
سنت مصطفی ہے یہ بھی
گرتے ہوؤں کواٹھاتے رہنا
اپناتوبس کام یہی ہے
نعت رسول صدیقؔ سناتے رہنا

Rate it:
Views: 418
29 Nov, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets