Add Poetry

دعاۓ رمضان

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi

کچھ دن ہوے گزرا ہے وہ ماہ شعبان
آگئ ہے رحمت اور آ گیا رمضان

بخش دے ہمیں اور ہمارے بزرگان
بنا دے ہمارے کام یا رحیم یا رحمان

کر دے اپنی رحمت خاص ہمارے نام
آنے والی نسل ہو صاحب ایمان

تیری ہی حفاظت تیری ہی امان
ہم رہیں مسلمان ہم مریں مسلمان

شکر کریں تیرا رکھیں اچھا ہم گمان
مانگ رہے ہیں تجھ سے یہ تیرے عاصیان

صدقہ تری رحمت کا اور سردار دو جہان
فریاد کر رہے ہیں یہ ان کے غلامان

مایوس نہیں ہونا ہرگز نہ تم نعمان
یہ رب کا ہے فرمان ہے یہ آیت قرآن

 

Rate it:
Views: 505
11 May, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets