دل دکھی ہے میرا بہت
سینہ تنگ ہے میرا بہت
تیرے در پہ آیا ہوں میں
سوالی بن کہ کھڑا ہوں میں
تو ہی کردے مجھ کو عطا
تیرے سوانہیں کوئی میرا
اللہ اللہ اللہ اللہ
یہ فرمانا ہے ہم سے تیرا
میں ہوں مسجود تمھارا
مانگو مجھ سے تم ہمیشہ
میں قبول کرونگا تمھاری صدا
اللہ اللہ اللہ اللہ
تُو تو موجود ہے ہر جگہ
میں کیسے کرونگا گناہ
یہ کہا ہے ہم سے آقا نے کہ
محبوب ہیں تجھ کو گنہگار بندے
پر گنہگار وہ جو کہ توبہ کرے
تیرے سامنے وہ سجدہ کرے
اللہ اللہ اللہ اللہ
تیرے محبوب بندوں سے ہے تعلق میرا
روز و شب میں بھی کرتا ہوں گناہ
مجھ کو تو نے یہ عزت ہے دیا
کہ خطاوں کو تو نے ہے چھپایا ہوا
تو محسن ہے تو غفور ہے
تو رحمان ہے تو رحیم ہے
اللہ اللہ اللہ اللہ
مجھ کو بھی کردے معاف تو
مجھ کو بھی اپنا بنادے تو
ہے آخر میں میری اک التجا
کہ تیرے دین کا مجھ سے عرفان ہو
اللہ اللہ اللہ اللہ