Add Poetry

دل سے رخصت ہوا آہستہ آہستہ قرار کا عالم

Poet: مبین نثار By: Mubeen Nisar, Islamabad

دل سے رخصت ہوا آہستہ آہستہ قرار کا عالم
اس کے قابو میں ہی نہیں اب اختیار کا عالم

کوئی معجزہ ہی ہو جو عقل کو حیران کردے
خیال کو منور کردے تیرے دیدار کا عالم

کتنی پرانی ہے یہ کائینات کوئی نہیں جانتا
ابتدا سے پہلے انتہا کے بعد تیرے ہی نور کا عالم

عقل پہنچ بھی جائے جہاں ستارے ڈوبتے ہیں
مگر اس کے فہم سے بالا تر ہے رفتار کا عالم

یہ وقت یہ فاصلہ یہ رفتار یہ براق یہ معراج
سدرۃ المنتہیٰ سے پرے دکھلایا انوار کا عالم

کیا چیز ہے کشش؟ تھامے ہوئے ہے ستاروں کو
یہ گردش_جہاں عجب تیرے اسرا کا عالم

دل! صرف وہی ہے جہاں سوز ہوتا ہے پیدا
کعبے سے کم نہیں اس کے در و دیوار کا عالم

Rate it:
Views: 1598
25 Sep, 2018
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets