دل سے نکل رہی ہے میرے یہ وہ دعاہے
ہونٹوں پہ میرے ہر دم بس نام مصطفیﷺ ہے
پڑھتے ہیں ہم نمازیں دنیا کی ہر گلی میں
یہ نیکیاں کمانا سرکار کی عطا ہے
راتوں کو اٹھ کہ میں جو کرتی ہوں ذکر احمد
یہ حُبِ مرتضی ہے یہ عشق مصطفے ہے
حسرت ہے میرے دل میں روضہ نبی کا چوموں
یہ شوق یہ محبت سب عشق کی عطاہے
کانوں میں گونجتی ہے اذانِ بلال حبشی
آنکھوں میں میری دیکھو یثرب کا در کھلا ہے
پہلے تو ساری دنیا تاریکیوں میں گم تھی
اب تو مجھے بھی کالی کملی کا آسرا ہے
گلشن میں بھی گلوں میں خوشبو نبی کی مہکے
اور آپ ہی کے دم سے مہکی ہوئی ہوا ہے
روزِ حساب احمد ﷺ ضامن ہیں بخششوں کے
نبیوں میں سب سے افضل رتبہ انہیں ملا ہے