دل میرا آزاد کشمیر
Poet: آغا نسیم حسین By: آغا نسیم حسین, Karachiہے اونچا فلک پوش میرا دل کشمیر
پہاڑوں کے دامن میں ہے مسکن میرا کشمیر
سبزہ کوہ ہے مخمل ہے دامن میرا کشمیر
میری زندگی ہے میرا مقدر ہے آزاد کشمیر
بند زبان، قیدوبند ہے کشمیر کے نوجوان
چٹانوں سے اونچا حوصلا ہے جن کا
راستے ہیں بھرے ظلم ستم سے
ایک ہی بلند آواز ہے آزاد کشمیر
ہم کو قدرت نے سکھایا ہے سلیقہ جینے کا
لیکے رہیں گے آزادی ایک دن۔
اس وادی میں جو ہے منظور مقدر ہمارا
لیکن نہیں سیکھا جھکنا ظلم کے اگے
نسیم خونے جگر سے لکھہ کشمیر کی داستان
ہے اونچا فلک پوش میرا دل کشمیر
پہاڑوں کے دامنِ میں ہے مسکن میرا کشمیر
سبزہ کوہ ہے مخمل ہے دامن میرا کشمیر
میری زندگی ہے میرا مقدر ہے آزاد کشمیر۔
More Pakistan Poetry






