دل میرا محبت سے لبریزبہت ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMدل میرا محبت سے لبریزبہت ہے
اسی لیےدھڑکن بھی تیزبہت ہے
مجھے کوئی ایسی امیر بیوی چاہیے
جس کے ماںباپ کے پاس جہیز بہت ہے
کوئی حسیں آنکھوںسےملےجام تو منظور
مگر شراب پینے سے مجھے پرہیزبہت ہے
گو تم مجھےکھری کھری سناتےرہتےہو
پھر بھی تمہاری ہر بات دل آویز بہت ہے
اصغر کےحسیں شہر برمنگھام کی مٹی
شعر وسخن کے لیے زرخیز بہت ہے
More Funny Poetry






