دل میں بساؤ الفت رسول کی
کرتے ہی جاؤمدحت رسول کی
میلادمصطفی کی سجاکرتم محفلیں
سنتے سناتے جاؤ سیرت رسول کی
دیکھی ہے شب معراج سدرہ پر
جبریل تم بتاؤ رفعت رسول کی
کھلاکرہزاروں کومختصرکھانا
حضرت جابردکھاؤ برکت رسول کی
ضروری ہے تقاضوں سے آج زیادہ
اولادوں کوسکھاؤمحبت رسول کی
دے کرسرکارکوماں بولی
انس!بجالاؤخدمت رسول کی
کام آئے گی دونوں جہاں میں
دل سے اپناؤ نسبت رسول کی
دے کرقدموں کوجبریل بوسے
مسلمانوں کوسمجھاؤ عظمت رسول کی
مل رہاہے محبوب کاصدقہ
ادب سے کھلاؤ نعمت رسول کی
رب تعالیٰ فرمائے گاجنت میں
فرشتو!لے آؤامت رسول کی
چھوڑدواب صدیقؔ سب رسمیں
معاملات میں اپناؤ سنت رسول کی