Add Poetry

دل نے چاہا تھا جسے اسکو بھلاؤں کیسے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

دل نے چاہا تھا جسے اسکو بھلاؤں کیسے
ٹوٹ کے بکھراہوں جو خودکو سنبھالوںکیسے

جسکے پہلو میں صدا رہنے کی تمنا کی تھی
اس سے پوچھو توسہی اسکو بھلاؤںکیسے

آنکھ بند ہوتے ہی درپن میں سمٹ آتی ہے
تیری تصویر تصور میں نہ لاؤں کیسے

ریت پر لکھا ہوا لہر بہادے بھی تو
جو ہتھیلی پہ کھدا نام مٹاؤں کیسے

خواب ہوتا تو کھرچ دیتا ذہن سے اپنے
جو حقیقت ہے اسے خواب بناؤں کیسے

گر زباں چپ بھی رہے چہرہ تو کہہ دیتا ہے
ضبط کتنا میں کروں درد چھپاؤں کیسے

کیا کروں رستہ مرا اسکی گلی سے ہی ہے
شام ہونے کو جو ہے گھر کو میں جاؤں کیسے
 

Rate it:
Views: 428
19 Apr, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets