دل کا قرار
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamوہ میرے دل کا قرار ہو گئے ہیں
میرے سب سے پیارے یار ہو گئے ہیں
ان دنوں ان کی طبیعت نا ساز رہتی ہے
لگتا ہے کسی نظر بد کا شکار ہو گئے ہیں
ان کی محبت کا ہمیں یہ صلہ ملا ہے
اب ہم بھی عاشقوں میں شمار ہو گئے ہیں
دن رات ملتی ہیں مجھے قتل کی دھمکیاں
لگتا ہے وہ ذہنی بیمار ہو گئے ہیں
میری شاعری کی اس کی نظر میں قدر نہیں رہی
سنا ہے اونچے ان کے معیار ہو گئے ہیں
More Funny Poetry






