Add Poetry

دل کی کلی کِھلی تو سب کچھ ہی کِھل گیا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

دل کی کلی کِھلی تو سب کچھ ہی کِھل گیا
وہ مل گئے تو سمجھو سب کچھ ہی مل گیا

مل جائے جو رفاقت ان کی تو بس کبھی
نہ ہو کسی کی چاہت کہ کانٹا نکل گیا

نکلی دعا جو دل سے وہ عرش تک گئی
ایسا خلوص بھی تھا کہ عرش ہل گیا

مرضی بغیر ان کی پتّہ نہ ہل سکے
ان کے ہی فضل سے تو ہر قفل کٌھل گیا

دریا میں تو کسی کو مل جائے راہ بھی
لشکر سمیت کوئی دریا میں گُھل گیا

محتاج بھی ہو آتش جو نہ جلا سکے
مخلوق پر تو خالق کا حکم چل گیا

پختہ یقین نے تو طوفاں کو بھی ٹالا
پختہ یقیں نہ ہو تو ساحل بھی ٹل گیا

وہ کیا نظر کہ ذرے نجم و قمر بنے
ویسی نظر سے ہی تو عالم بدل گیا

پروانے بھی تو کیسے مٹتے ہیں شمع پر
یہ اثر کا جنوں بھی ویسا اچھل گیا
 

Rate it:
Views: 206
14 Oct, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets