ہم نے دردِ محبت کو بہت جھیلا ہے
دل بھی اسِ درد کی شدت سے بہت رویا ہے
زندگی جینی اگر ہے تو بس اک کام کرو
درد جس وقت فزوں تر ہو اگر الفت کا
اپنی آنکھوں کو ذرا بند کرو
اور کچھ پل کے لئے بند رکھو
دل کی گہرائی سے اللہ کو تم یاد کرو
زندگی نام نہیں وشمہ مایوسی کا