Add Poetry

دل_ نادان رہتا ہے بہت بے کل تمہارے بعد

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

دل_ نادان رہتا ہے بہت بے کل تمہارے بعد
ہوئی پھرتی ہوں اپنی کھوج میں پاگل تمہارے بعد

بندھا تھا ضبط‎ ‎کی ڈوری سے جو پلکوں کے دامن میں
بہت ہی ٹوٹ کر برسا ہے وہ بادل تمہارے بعد

وہ خوشیاں اور ساری رونقیں تم سے تھیں وابستہ
نہیں ہے زندگی میں اب کو ئی ہلچل تمہارے بعد

تمہارے بعد کی ہر شام ویرانی میں لپٹی ہے
مجھے تو شہر بھی لگتا ہے اب جنگل تمہارے بعد

جو تم ہم راہ تھے تو زندگی آسان لگتی تھی
‏ہر اک رستا ہوا جاتا ہے اب دلدل تمہارے بعد

نہیں ہو تم تو جیسے وقت کی گردش بھی ساکت ہے
صدی لگنے لگا ہے ، اپنا ہر اک پل تمہارے

نمی رہنے لگی ہے میری آنکھوں میں صدف اکثر
بھلا کیسے رہے آنکھوں میں اب کاجل تمہارے بعد
 

Rate it:
Views: 742
21 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets