دلاسا
Poet: Zohra Nigar By: Rizwana Khan, karachiدوستی کا اک سمندر
ان گنت ساحل وفا کے
اپنے سینے میں چھپائے
جانے کب سے بھ رہا ہے
دفعتا یک موج ابھری
موتیوں کی شکل میں
ڈھلتے ہو ئے الفاظ جملے
خود بخود دل سے اٹھے
لب تک گئے
دل کا ہر یک بوجھ لفظوں نے اٹھایا
فکر کا ہر لمحہ یک جملے سے ٹکرایا
بکھر کر کھوگیا
غم کا ریزہ ریزہ
کچھ باتوں کی رو میں بہ گیا