قوم کی غیرت بیچ کے وہ اب بخت بنائے بیٹھے ہیں
خون کی ہولی کھیل کے وہ اب تخت سجائے بیٹھے ہیں
پہلے وقت کے حاکموں نے بھی ملک تھا بیچا پر تھوڑا تھوڑا
اب کے ظالم اس کی بولی یک لخت لگائے بیٹھے ہیں
اپنے ملک میں اپنے ہی غدار بھی ہیں دلال بھی ہیں
گہری بساط یہود و مرزائی بدبخت بچھائے بیٹھے ہیں