Add Poetry

دلِ شکستہ کو اپنا محل بناتی ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

جو بوئے قربِ خدا صحنِ دل میں آتی ہے
تو ایک مستی میرے قلب و جاں پہ چھاتی ہے

زمانے بھر کو بھلا دوں تیری محبت میں
یہ آگ وہ ہے جو ہر ما سوا جلاتی ہے

جو ذات وسعتِ افلاک میں سما نہ سکی
دلِ شکستہ کو اپنا محل بناتی ہے

ہے تیرے قرب کی لذت ورائے لفظ و بیاں
سوائے دل کے یہ کس کو سمجھ میں آتی ہے

تمھارا ذکر میری زیست کا سہارا ہے
تمھاری یاد مجھے اشکِ خوں رُلاتی ہے

گمانِ اہلِ خرد میں بھی آ نہیں سکتی
زبانِ اہلِ جنوں راز وہ بتاتی ہے

Rate it:
Views: 296
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets