میری زنگی کی بڑی دلچسپ کہانیاں ہیں
جو قسطوار آپ سب کو سنانیاں ہیں
راج کپور اور میں اکٹھے کھانا کھاتے تھے
مشورے لینے کے لیےوہ میرے پاس آتے تھے
امیتابھ بچن کو اینگری ینگ مین بنایا میں نے
دلیپ کو کنگ آف کامیڈی کا ایوارڈ دلوایا میں نے
سلطان راہی کے ہاتھ گنڈاسہ تھمایا میں نے
اسے وحشی جٹ بڑی محنت سے بنایا میں نے
ہم جسے بھی اپنا اصلی نام بتاتے ہیں
کئی لوگ میرا نام سنتے ہی بےہوش ہو جاتے ہیں
میرا اصلی نام لکھا ہے شناختی کارڈ پر
مری کوئی بات موجود نہیں ریکارڈ پر
یہ نا سمجھنا کے میں لمبی لمبی چھوڑے جا رہا تھا
یقین کجیے میں آپ کو ساری باتیں من گھڑت سنا رہا تھا