Add Poetry

دن رات چاہتے ہیں جو چرغے اُدھار کے

Poet: سرور فرحان سرور By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

د،ن رات چاہتے ہیں جو چرغے اُدھار کے
وہ جان لیں کہ بدلے ہیں موسم بازار کے

اب لوگ مُفت خوروں کا کرتے ہیں یوں علاج
کرتے ہیں چاند ماری سب جُوتے اُتار کے

شادی بیاہ یا چہلم و برسی سے کس کو غرض؟
ہم لوگ لوٹ آتے ہیں مُرغے ڈکار کے

سرکاری نوکری بھی اور اُوپر کا فضل بھی
کیسے نہ دَن پھریں گے بھلا تھانیدار کے

Rate it:
Views: 503
07 Feb, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets