Add Poetry

دنیا

Poet: زہرا اعوان By: مصطفیٰ علی, Pindi gheb

یہ دنیا بہت ظالم ہے
یہاں جاہل بھی عالم ہے
اس دنیا کے ہیں اپنے اصول
کرتی نہیں کوئی اور قبول
یہ رکتی نہیں کسی کےلئے
چلتی ہے اپنے فائدے کےلئے
یہاں گناہ بڑا عام ہے
سب دھوکے کا کام ہے
جو چلے اس کے ساتھ وہ امر ہے
کرے جو انکار جینا اسکا دوبھر ہے
ساری حقیقت بیان کر دی میں نے
اسکی حالت بیان کر دی میں نے
میرا پیغام ہے بس اتنا
چھوڑ دو پیچھے اسکے بھاگنا
وقت سے پہلے آجاؤ اللّٰہ کی طرف
جانا تو ویسے بھی ہے اسکی طرف
گناہوں کو چھوڑو سنوارو اپنی آخرت
خود تیار کرو اپنے لیے اپنی جنت

Rate it:
Views: 862
05 May, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets