دو قطعات

Poet: Ather Shah Khan Jaidi & Asrar Ashfaq By: Bakhtiar Nasir, Lahore

کرایہ

کھڑا ہے گیٹ پہ شاعر مشاعرے کے بعد
رقم کے وعدے پر اس کو اگر بلایا ‘ تو دے
کوئ تو ڈھونڈ کے لائے کہ منتظم ہے کہاں
لفافہ گر نہیں د یتا نہ دے ‘ کرایہ تو دے

ماڈرن عشق

اور بھی چیزیں بہت سی لٹ چکی ہیں دل کے ساتھ
یہ بتایا دوستوں نےعشق فرمانے کے بعد
اس لئے کمرے کی ایک ایک چیز ‘ چیک ‘کرتا ہوں میں
اک ترے آنے سے پہلے ‘ اک ترے جانے کے بعد

Rate it:
Views: 509
14 Oct, 2013