دوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے
Poet: وسیم By: وسیم, Hyderabadدوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے
اثر دعا میں ہوا نہیں گر تو کیا کریں گے
حقیقتوں کی یہ دنیا ہم کو نہ ملنے دے گی
سو یار ہم تم سے خواب میں ہی ملا کریں گے
ہمیں ہے دریا کے پار جانا سو ہم کسی دن
اس ایک بوڑھے درخت سے مشورہ کریں گے
اگر یہ سوچو گے پھر تو دنیا میں کیا بچے گا
ہمیں ملی ہے دغا سو ہم بھی دغا کریں گے
ندی میں کشتی اتارنے سے ہی قبل شیرازؔ
ندی کے اس پار جانے کا حوصلہ کریں گے
More Sheeraz Khan Poetry
جدائی بے وفائی اور تنہا رات کا غم جدائی بے وفائی اور تنہا رات کا غم
یہ بس میرا نہیں ہے یہ ہے ساری ذات کا غم
نہ کوئی چاند ہے ساتھی نہ تارہ ہے نہ جگنو
نہ دیکھا جائے گا مجھ سے اب اور اس رات کا غم
کوئی آئے چلا جائے کوئی روٹھے منائے
نہیں محسوس ہوتا اب کسی بھی بات کا غم
تجھے جتنی خوشی ہے جیتنے پر اس سے بڑھ کر
منایا جا رہا بستی میں میری مات کا غم
تو بارش میں اگر جب بھیگنے چھت پر نہ آئے
تو پھر محسوس ہوتا ہے مجھے برسات کا غم
یہ بس میرا نہیں ہے یہ ہے ساری ذات کا غم
نہ کوئی چاند ہے ساتھی نہ تارہ ہے نہ جگنو
نہ دیکھا جائے گا مجھ سے اب اور اس رات کا غم
کوئی آئے چلا جائے کوئی روٹھے منائے
نہیں محسوس ہوتا اب کسی بھی بات کا غم
تجھے جتنی خوشی ہے جیتنے پر اس سے بڑھ کر
منایا جا رہا بستی میں میری مات کا غم
تو بارش میں اگر جب بھیگنے چھت پر نہ آئے
تو پھر محسوس ہوتا ہے مجھے برسات کا غم
ریاض
دوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے دوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے
اثر دعا میں ہوا نہیں گر تو کیا کریں گے
حقیقتوں کی یہ دنیا ہم کو نہ ملنے دے گی
سو یار ہم تم سے خواب میں ہی ملا کریں گے
ہمیں ہے دریا کے پار جانا سو ہم کسی دن
اس ایک بوڑھے درخت سے مشورہ کریں گے
اگر یہ سوچو گے پھر تو دنیا میں کیا بچے گا
ہمیں ملی ہے دغا سو ہم بھی دغا کریں گے
ندی میں کشتی اتارنے سے ہی قبل شیرازؔ
ندی کے اس پار جانے کا حوصلہ کریں گے
اثر دعا میں ہوا نہیں گر تو کیا کریں گے
حقیقتوں کی یہ دنیا ہم کو نہ ملنے دے گی
سو یار ہم تم سے خواب میں ہی ملا کریں گے
ہمیں ہے دریا کے پار جانا سو ہم کسی دن
اس ایک بوڑھے درخت سے مشورہ کریں گے
اگر یہ سوچو گے پھر تو دنیا میں کیا بچے گا
ہمیں ملی ہے دغا سو ہم بھی دغا کریں گے
ندی میں کشتی اتارنے سے ہی قبل شیرازؔ
ندی کے اس پار جانے کا حوصلہ کریں گے
وسیم






