دنیا والے کہتے ہیں
یہاں نہیں کوئی سچا
سب طرف ہے دھوکا ہی دھوکا
ایسے میں تم کو کیا پتا
کہ ہیں کون مخلص تم سے
میں نے کہا
مجھے اوروں کا نہیں پتا
مجھے معلوم ہے
بس اِتنا ہی
وہ ایک شخص
ہے مخلص بہت
ہے پیارا بہت
وہ بھول سکتا نہیں مجھے
دھوکا دے سکتا نہیں مجھے
ہے اعتبار اُس پر مجھے
جانتے ہو وہ کون ہے
ہاں وہ تم ہو
میرے سب سے اچھے
سب سے پیارے دوست