Add Poetry

دوست میرے پیاروں کو عید مبارک ہو

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

دوست سب احباب پیاروں کو مبارک عید ہو
بہن بھائی میرے یاروں کو مبارک عید ہو

ساتھ میرا دیتے ہیں جو ہر مصیبت میں سدا
میرے پیارے رشتہ داروں کو مبارک عید ہو

میرے مخلص چاہنے والے بہت ہی ہیں ادھر
پیار کرنے والے , ساروں کو مبارک عید ہو

میرے بیٹے میرے بھائی اور میری بیٹیاں
جان سے میرے دلاروں کو مبارک عید ہو

پھول گلشن میں کھلیں منظر حسیں ہوں ہرطرف
آتی ہوئی ان بہاروں کو مبارک عید ہو

رونقیں ہیں اس جہاں کی ہیں حسیں تو خوب تر
خوبصورت چاند تاروں کو مبارک عید ہو

اپنے بیگانے مصائب میں جو ہوئے مبتلا
غم کے ان شہزاد ماروں کو مبارک عید ہو

Rate it:
Views: 466
30 Apr, 2023
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets