Add Poetry

دوستی

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اگر کوئی بیچارہ کئی سالوں سے تیری محفل میں آتا ہے
غزلوں نظموں سے تیری محفل کو سجاتا رہے

ہر بار اپنی وفا کا یقیں دلاتے رہے
اور ساتھ یہ بات بھی باور کراتا رہے

اس بزم سخن میں یوں ہی آتا رہوں گا
تجھے اپنے دل کا حال سناتا رہوں گا

پھر اچانک وہ تیری محفل میں آنا سکے
آکر تجھے دل کی بات بتانا سکے

تو سمجھ لینا وہ بے بس ہے مجبور ہے
اسی لیے وہ اپنے چاہنے والوں سے دور ہے

اس کے سپنے ٹوٹ چکے ہیں
اس کے پیارے روٹھ چکے ہیں

اس کا دل زخموں سے چور ہے
کوئی جان سے پیارا اس سے دور ہے

کاش اس کے حق میں کوئی یہ دعا کرے
اس کا یار اسے مل جائے خدا کرے

Rate it:
Views: 1298
05 Apr, 2011
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets