دوستی
Poet: rizwana By: rizwana, torontoآڑ میں دوستی کی دشمنی کرتے رہو گے
آگ میں ضمیر کی عمر بھر جلتے رہو گے
لاؤ گے تاویلیں دلائل کہاں کہاں سے
وکیل خود سے منصف خود ہی بنتے رہو گے
آہ۔اعتبار وفا تم پر کیا تو کیوں کیا
رنگ تم گرگٹ سے بدلتے رہو گے
تھا ناز بہت الفت پہ تیری
سدا محبت کے لیے اب بھٹکتے رہو گے
اک طوفاں تھا آ کر چلا گیا
مانند موج ساحل پہ سر پٹکتے رہو گے
More Friendship Poetry






