Add Poetry

دوستی میں اب خسارہ نہیں چلتا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIMINGHAM

مقدر پے کوئی بس ہمارا نہیں چلتا
سمندر کےساتھ کبھی کنارہ نہیں چلتا

محفلوں میں زبانی اقرارہو جاتے ہیں
اب وہاں کوئی اشارہ نہیں چلتا

ایک ہاتھ لے دوسرے ہاتھ دے
یہاں کوئی کام ادھارہ نہیں چلتا

یہ سب نئےدور کی سوغاتیں ہیں
دوستی میں اب خسارہ نہیں چلتا

اپنی پہچان خود ہی بنانی پڑتی ہے
دنیا میں کسی دوسرے کا سہارہ نہیں

یہ تو سدا گردش میں ہی رہتا ہے
کون کہتا ہے کہ ہمارے مقدر کا ستارہ نہیں چلتا

Rate it:
Views: 924
04 Feb, 2009
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets