Add Poetry

دولت عشق

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

سرکارمدینہ کا جو میلاد مناتے ہیں
قسم اللہ کی نصیب اپنا بناتے ہیں

محفل میں میلادکی ضرورآیا کرو
آنے والوں کی فرشتے حاضری لگاتے ہیں

رہتی ہیں سدابہاریں دل میں ہمارے
دل میں یاداپنے نبی کی بساتے ہیں

رحمتیں رب کی برستی ہیں ہمیشہ وہاں
جہاں بھی دیوانے محفل میلاد سجاتے ہیں

ہورہاہے اضافہ محفلوں میں میلادکی
رب فرمایا چرچے روزہم بڑھاتے ہیں

کرتے ہیں لوگ اوربہت سی کمائیاں
دولت عشق ہم محفلوں میں کماتے ہیں

رسول کریم کی ثناء کرنے والوں کی
دراقدس پہ اپنے آقا بلاتے ہیں

میلادکی خوشی میں خرچ کرنے والا
رفیق جنت میرا صدیق اکبرفرماتے ہیں

کریم ہیں رحیم ہیں لجپال میرے آقا
مجرموں کودامن میں اپنے چھپاتے ہیں

جھومتی رہتی ہیں فضائیں بھی ہوائیں بھی
پرچم میلاد کے جیسے جیسے جیسے لہراتے ہیں

میلادمصطفی منانے کے انعام میں صدیقؔ
رسول پاک غلاموں کودیدارکراتے ہیں

Rate it:
Views: 646
13 Dec, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets