Add Poetry

دُعا۔

Poet: M S khan By: M S khan, Rawalakot AJK Pak

یا رب تُو میری شاعری کو وہ نکھار دے
آئے کبھی خزاں نہ بس ہر پل بہار دے

پڑھنے میں ایسی ہو کہ ہر شخص یہ پڑھے
کرتا ہوں تجھ سے یہ دعا قسمت سنوار دے

ہو درد مندوں کے لیے دل کی دعا یہ
مجھ کو بھی اپنے کرم سے دل کا قرار دے

اور غالب کی تھی جو شاعری اقبال و میر کی
سیفی کو وہی شاعری پروردگار دے

Rate it:
Views: 1912
29 Jan, 2018
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets