دُکھتی رَگ پر ہات نہ رکھ
دُشمن اپنے ساتھ نہ رکھ
ساری دنیا طعنہ دے گی
اُس کو گھر میں رات نہ رکھ
مر نہ جائے بھوک سے کوئی
کھانوں میں بہتات نہ رکھ
جی میں جو ہے کہہ دے تُو
دل میں کوئی بات نہ رکھ
کُڑھتے کُڑھتے مر جائے گا
غم کو اتنا ساتھ نہ رکھ