پولیس والا اگر ایماندار ہوتا
پاکستان کتنا شان دار ہوتا
حملہ کرنے کی امریکہ کو ہمت نہ ہوتی
حکومت کا جواب ذرا جاندار ہوتا
بغیر قرض کے بھی ملک چلا لیتے
حوصلہ اگر ہمارا پائیدار ہوتا
انصاف مل جاتا غریب کو بھی فوراً
نظام عدل جو غیر جانبدار ہوتا
اک بار جو سزا ڈکٹیٹر کو مل جاتی
پاکستان کا آئین نہ تار تار ہوتا
رات دن نوٹوں میں کھیلتا عثمان
اگر تو شاعر نہیں ہوتا دکاندار ہوتا