Add Poetry

دھرتی کے رکھوالے

Poet: khazeema asim By: khazeema Asim, wazirabad

سوہنی دھرتی کے رکھوالے
یہ پیارے خاکی وردیوں والے
ہر باپ کا فخر غرور ہیں یہ
ہر ماں کی آنکھ کا نور ہیں یہ
ہر بہن کے سر کی چادر ہیں
اور دیس کی سرحد کے محافظ ہیں
اس دیس کی مٹی کے متوالے
یہ پیارے خاکی وردیوں والے
الله رکھے آباد وطن کو
تا حشر رکھے شاد وطن کو
اور بن کے یہ نگہبان رہیں
تیغوں کے سائے میں پالے
یہ پیارے خاکی وردیوں والے
سوہنی دھرتی کے رکھوالے  
 

Rate it:
Views: 1089
30 Apr, 2018
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets