دھرنا دینے آئے ہیں دھرنا دے کے جائیں گے
افتخار چوھدری آئیں گے حلوہ پوری لائیں گے
بندر بانٹ بتائیں گے حلوہ لے کے جائیں گے
دھرنا دینے آئے ہیں دھرنا دے کے جائیں گے
یہ ملک ہم کو پیارا ہے پر کرد بھی ہمارا ہے
کیوں تم نے اس کو مارا ہےہم بدلہ لے کے جائیں گے
دھرنا دینے آئے ہیں دھرنا دے کے جائیں گے
عمران خان ترسے کیوں سادہ پانی پیے کیوں
دھکے تم نے دیے کیوں ہم شربت دے کے جائیں گے
دھرنا دینے آئے ہیں دھرنا دے کے جائیں گے
اعتزاز شیر آئے گا چیخے گا چلائے گا
شعر بھی سنائے گا ہم شعر سن کے جائیں گے
دھرنا دینے آئے ہیں دھرنا دے کے جائیں گے