Add Poetry

دھنک کے رنگ چرالیں ہمارا بس جو چلے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

دھنک کے رنگ چرالین ہمارا بس جو چلے
چنر پہ اپنی سجالیں ہمارا بس جو چلے

وجود اپنا ان بکھرے بادلوں کی طرح
ہوا کے دوش اڑالیں ہمارا بس جو چلے

شفق سے چھین کے یہ سرخ سرخ سی لالی
ہم اپنی مانگ میںڈالیں ہمارا بس جوچلے

ا کیلا چاند بھی کتنا اداس لگتا ہے
ستاروں کو بھی منالیں ہمارابس جو چلے

گوہر تلاش کریں سیپ کی ریاضت مین
سمندروں کو کنھگالیں ہمارا بس جو چلے

لگے نہ تجھ کو زمانے کی یہ نظر ہمدم
زمیں کی طرح چھپالیں ہمارا بس جو چلے

نگر میں تیرے خود کو تمام کردیں غزل
یہ اپنی خاک اڑالیں ہمارا بس جو چلے
 

Rate it:
Views: 517
05 Aug, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets