Add Poetry

دہائی ہے دہائی

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

میرے سسرالیوں نے مجھ سے یہ بات تھی چھپائی
میری بیوی نے ڈائٹنگ کر کے اپنی عمر کم بتائی

شادی کی پہلی رات ہم شاعر جو بن گئے تھے
زلفوں پے شاعری کی تو ووگ ہاتھ میں آئی

آنکھوں کو انکی ہم نے ساغر بنا کے چھوڑا
پتھر کی ایک آنکھ کو یہ بات ناں تھی بھائی

خوشی کی کیفیت میں رقص کرنے کو اٹھیں وہ
اک ٹانگ لکڑی کی تھی تو چال ڈگمگائی

میک اپ سے دھلا جو چہرہ میرے الله میری توبہ
چہرے پے جھریاں تھیں اور مونچھوں کی صفائی

میرے ساس اور سسر نے اپنا بوجھ یوں اتارا
اب ڈھول بجا رہا ہوں میرے مالک میری دہائی

Rate it:
Views: 477
23 Jan, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets