Add Poetry

دیر تک اٹھ نہ سکا واں سے وہ دیوانۂ دوست

Poet: آصف By: آصف, فیصل آباد

دیر تک اٹھ نہ سکا واں سے وہ دیوانۂ دوست
چھڑ گیا جب کہ کہیں بیٹھ کے افسانۂ دوست

آج اٹھے جاتے ہیں درباں کی جفا سے لیکن
زندگی بھر کہیں چھٹتا ہے در خانۂ دوست

ہجر میں حالت دل کی ہیں وہ آنکھیں نگراں
دیکھی تھی جن سے کبھی رونق‌ کاشانۂ دوست

راہبر شوق دلی سر پہ اجل دل بیتاب
بے خبر یوں میں چلا ہوں طرف خانۂ دوست

آج کیوں حد سے سوا دل کو خوشی ہے محشرؔ
کیا بلائے ہوئے جاتے ہو سوئے خانۂ دوست
 

Rate it:
Views: 149
21 Nov, 2024
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets