Add Poetry

دینِ حق پر چلنے کا رستہ بتایا جائے گا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Manila

حشر تک سارے زمانے کو دکھایا جائے گا
دینِ حق پر چلنے کا رستہ بتایا جائے گا

چاہے کوئی مانے یا مانے نہیں میری دلیل
بات سچ تھی اس لئے اسکو بلایا جائے گا

دیکھ تیری ضد کے آگے ہم تو جھکنے سے رہے
کیا ہؤا ہے اے دلِ پھر بھی منایا جائے گا

کیا بتاؤں جاں کو میری کیسے کیسے روگ ہیں
کس قدر ہے زندگی ویراں سجایا جائے گا

جانے کتنی داستانیں ہیں لبِ خاموش میں
ایک سجدہ بے خودی میں یہ کرایا جائے گا

مصلحت کچھ بھی نہ کہنے دے اس کو وشمہ جی
اپنی منزل بھی نہ کھو جاؤں یہ پایا جائے گا
 

Rate it:
Views: 2
03 Mar, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets