Add Poetry

ذرا سی دیر جلے جل کے راکھ ہو جائے

Poet: عمار اقبال By: Kashif, khi

ذرا سی دیر جلے جل کے راکھ ہو جائے
وہ روشنی دے بھلے جل کے راکھ ہو جائے

وہ آفتاب جسے سب سلام کرتے ہیں
جو وقت پر نہ ڈھلے جل کے راکھ ہو جائے

میں دور جا کے کہیں بانسری بجاؤں گا
بلا سے روم جلے جل کے راکھ ہو جائے

وہ ایک لمس گریزاں ہے آتش بے سوز
مجھے لگائے گلے جل کے راکھ ہو جائے

کوئی چراغ بچے صبح تک تو تاریکی
اسی چراغ تلے جل کے راکھ ہو جائے

Rate it:
Views: 1192
30 Mar, 2021
Related Tags on Ammar Iqbal Poetry
Load More Tags
More Ammar Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets