ذرّے ذرّے میں وہ نمایاں ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

دیں پہ چلنا جو ہم کو آساں ہے
یہ محض ہم پہ فضلِ یزداں ہے

کیسے مدحت تیری بیان کریں
فکر ساکت ہے عقل حیراں ہے

اُس کے جلوے ہیں چار سُو بکھرے
ذرّے ذرّے میں وہ نمایاں ہے

دونوں عالم میں جو سما نہ سکا
اُجڑے دل میں مرے وہ مہماں ہے

لاکھ فیصلؔ ہوا مخالف ہو
شمع ایمان کی فروزاں ہے

Rate it:
Views: 332
04 Jan, 2018
More Religious Poetry