رات بھر رونے کا دن تھا
Poet: اختر By: اختر, Faisalabadرات بھر رونے کا دن تھا
پھر جدا ہونے کا دن تھا
فصل گل آنے کہ شب تھی
خوشبوئیں بونے کا دن تھا
تشنگی پینے کہ شب تھی
آب جو ہونے کا دن تھا
گفتگو کرنے کہ شب تھی
خامشی ڈھونے کا دن تھا
قافلہ چلنے کہ شب تھی
حادثہ ہونے کا دن تھا
رات کے جنگل سے آگے
چین سے سونے کا دن تھا
More Ain Irfan Poetry






