Add Poetry

رحم کر اے خدائے بحروبر

Poet: By: Mahmood Sham, Karachi

اے خدائے بحروبر
پروردگارخشک و تر
رحم کرشاہ و قلندر کی زمیں پر رحم کر
دور تک ڈوبے ہوئے قصبے ، علاقے اورنگر
زندگی مشکل ہوئی ہے کس قدر
مائیں ، بہنیں اور بڑے ہیں دربدر
مسجد یں ، بازار اب تالاب ہیں
غرقاب گھر
رحم کر دے ان ہزاروں بے گھروں کے حال پر
اے خدائے بحروبر
پروردگار خشک وتر
بارشیں اتنی ہوئی ہیں
پیاس سب کی بجھ گئی
سارے انساں اور زمینیں پانی پانی ہو گئیں
اب یہ پانی سر سے گزرا اور طوفاں بن گیا
اشرف المخلوق تیری بے بس و حیران ہے
رحم کر ان بادلوں کے جنگلوں میں بھیج دے
حکمراں تیار ہیں نہ اہل ہیں
تو ہی سن اب ان ہزاروں بے بسوں کی داستاں
اے خدائے بحرو بر
پروردگار خشک و تر

Rate it:
Views: 471
14 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets