رحمت دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

آپ نبی آخرالزماں ہیں
آپ رحمت دو جہاں ہیں

تاریکیوں میں جہل کی
علم کا روشن نشاں ہیں

پڑھو تم درود ان پر
جنکی عظمتیں بے کراں ہیں

آپ کی سیرت وبرکات
سب نبیوں میں عیاں ہیں

دکھائیں جو ہو منظور
مدینہ کی جو روشنیاں ہیں

کیسے ہو گی مغفرت انکی
لوگ بہت پریشاں ہیں

کیوں نہ سنت پہ چلیں ناصر
آپ مسلموں کے میر کارواں ہیں

Rate it:
Views: 436
13 Feb, 2011
More Religious Poetry