Add Poetry

رحمت کے تاجدار کی مدحت کریں گے ہم

Poet: murtaza zaman gardezi By: Murtaza Zaman Gardezi, Multan

رحمت کے تاجدار کی مدحت کریں گے ہم
سانسوں پہ حرف صلے اعلی ہی لکھیں گے ہم
منگتے رسول پاک کےدل سے بننے گے ہم
جا کر مدینہ پھولوں سے جھولی بھریں گے ہم
چوکھٹ پہ جا کے ماتھے کو اپنی دھریں گے ہم
ذہن و دل و نگاہ میں تارے بھریں گے ہم
ہم جانثار احمد مرسل ہیں تاب حشر
دل کو چراغ نعت سے روشن رکھیں گے ہم
وا ہو گا اس کے واسطے باغ ارم کادر
یا مصطفٰی کا ورد جو دل سے کریں گے ہم
اے مرتضی نبی کی کرامات کے طفیل
علم و ادب کے شہر کی جانب چلیں گے ہم

Rate it:
Views: 327
15 Jun, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets