Add Poetry

رحمت ہیں دو جہاں کی ، خود ہے بتایا رب نے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

رحمت ہیں دو جہاں کی ، خود ہے بتایا رب نے
محبوب اُن کو اپنا ، خود ہے بنایا رب نے
آقا ﷺ کی رضا میں ہی ، رب کی رضا ہے
قرآن میں یہ سب کو ، خود ہے بتایا رب نے
وہ محبوب ہیں رب کے ، شیدا ہے خدا اُن پر
ملنے کے لئے اُن کو ، خود ہے بلایا رب نے
خلق اُن کا عظیم ہے تو ، بشر وہ عظیم تر ہیں
اخلاقِ بے مثل سے ، خود ہے سنوارا رب نے
وہ نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا
یہ جہاں انہی کے لئے ،خود ہے بنایا رب نے
بنے ہیں انہی کے لئے یہ زمین و زماں ، سجے ہیں انہی کے لئے یہ مکین و مکاں
چاند تاروں سے انہی کے لئے فلک کو ، خود ہے سجا یا رب نے
صراطِ مستقیم پہ چلاتا ہے قرآن،گناہوں سے انساں کو بچاتا ہے قرآن
رب کے فرمان سناتا ہے قرآن ، نبی ﷺ کی صفات بتاتا ہے قرآن
آقاﷺ کے لئے ہی اسے ، خود ہے اتارا رب نے

Rate it:
Views: 362
18 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets