Add Poetry

رحمتہ العلمین

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LAHORE

ظلمتِ کفر میں ڈوبے تھے دو جہاں
مانگتے تھے پناہ یہ زمیں آسماں
شاہِ کون و مکاں،آپ آئے یہاں
پھر تو اندھیروں کو مل گئی روشنی

میرا ایماں و دیں،تجھ پہ کامل یقیں
خاتم المرسلین، شافع المذنبیں
ہوں تیری امتی، رھمتہ العلمیں
بھر دو جھولی میری، بھر دو جھولی میری

سرِ محشر خدا، رکھ لے گا پھر شرم
جب شفاعت کریں گے، شفیع الامم
وہ گناہ گاروں کا کیوں نہ رکھیں بھرم
جن کے لب پہ رہا، امتی،امتی

Rate it:
Views: 439
04 Jun, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets