رخ سے عالی جناب کیا کہیئے
اک مکمل کتاب کیا کہیئے
وہ جو کہتےہیںکچھ نہیںکہتے
محفلوں میں خطاب کیا کہیئے
نیند سے جا گنے نہیں د یتے
کیادکھاتے ہیں خواب کیاکہیئے
پوچھیئے بات نہ سوالوں کی
اس پہ ان کے جواب کیاکہیئے
گفتگو انکی ہے طویل مگر
اس کا لب لباب کیا کہیئے
اپنی عادت مزاج سے لگتے
کوئ بگڑے نواب کیا کہیئے
عمر رفتہ چھپاتے ہیںاپنی
وہ لگا کے خضاب کیا کہیئے
ہو رباعی کا شعر ہو یا غزل
سب ہیں زیر عتاب کیا کہیئے