رشتہ گہرا ہے

Poet: Fraz Mukhlis By: Sarfraz Anthony, Lahore
Rishta Gehra Hai

میرا اپنی ذات سے رشتہ گہرا ہے
جیسا دن کا رات سے رشتہ گہرا ہے
جن میں تیرے پیار کی خوشبو ہوتی ہے
میرا ان نغمات سے رشتہ گہرا ہے
جن حالات میں تم نے مجھ کو چھوڑا تھا
میرا ان حالات سے رشتہ گہر ا ہے
وہم و گماں میں گزری عمر تمہاری بھی
میرا بھی خدشات سے رشتہ گہرا ہے

Rate it:
Views: 2570
08 Nov, 2007